Wash and Wear Identification, Features and Qualities.

 

 Wash and Wear واش اینڈ وئیر


واش اینڈ وئیر  دراصل کپڑے کی ایسی قسم کو کہا جاتا ہے جس کی بُنائی میں خاص قسم کی فنشنگ  یا تکنیک استعمال کی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ کپڑا دھلنے کے بعد جلد خشک ہو جاتا ہے اور اس پر استری کی بہت کم ضرورت ہوتی ہے یا کبھی بالکل ضرورت نہیں ہوتی۔ 

 (Wash and Wear Making)واش اینڈ وئیر  کپڑا بنانے کا تکنیکی طریقہ کار 


  قدرتی ذرائع سے حاصل کیے گئے کپڑے عام طور پر نازک ہوتے ہیں اور ان پر سلوٹیں زیادہ پڑتی ہیں، جیسے سو فیصد کاٹن یا لینن وغیرہ۔ واش اینڈ وئیر  کو رِنکل فری (کم سے کم استری کی زحمت) خصوصیت دینے کیلئے درج ذیل میں سے کوئی بنیادی مواد استعمال کیا جاتا ہے


 (Polyster)۔1 پالیسٹر

یہ ایک  کیمیائی دھاگا ہوتا ہے  جو اپنی مضبوطی کی وجہ سے فیبرک انڈسٹری میں بہت مشہور ہے۔ جس کپڑے کی بُنائی میں اسے شامل کیا جائے یہ بآسانی اسے رِنکل فری یعنی واش اینڈ وئیر کی خصوصیت دے دیتا ہے۔ دھلائی کے بعد اس کپڑے کا رنگ ، سائز اور شکل زیادہ متاثر نہیں ہوتی  اور اس طرح اس کپڑے کی دیکھ بھال بھی کم کرنا پڑتی ہے۔  


 (Nylon)۔2 نائلون

یہ مواد اپنی مضبوطی اور لچک کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ جس کپڑے کی بُنائی میں اسے شامل کی جاتا ہے اسے دھونا اور خُشک کرنا بہت آسان ہوتا ہے نیز سلوٹیں بھی بہت کم پڑتی ہیں۔ 

 (High Quality Wash and Wear)اعلیٰ کوالٹی کا واش اینڈ وئیر 


اعلیٰ کوالٹی کے واش اینڈ وئیر میں پولیسٹر کے ساتھ وسکاس  کو شامل کیا جاتا ہے۔ عام طور پر اس کپڑے میں% 65پالیسٹر اور  %35 وسکاس ہوتی ہے۔  اگر آپ کپڑے کو غور سے دیکھیں تو آپ کو  گھنا بُنا ہوا، ہموار سطح ، باریک دھاگے دکھائی دیں گے۔ اس کا رنگ یکساں اور چمکدار ہوتا ہے۔ یہ کپڑا ہوادار ہوتا ہے۔


 (Low Quality Washand Wear)ہلکی کوالٹی کا واش اینڈ وئیر


ہلکی کوالٹی کا واش اینڈ وئیر %100کیمیائی دھاگوں سے ہی تیار کیا جاتا ہے۔  یہ جسم پر کھردرا ، پلاسٹک جیسا محسوس ہوتا ہے۔ اس کے دھاگے موٹے اور ناہموار ہوتے ہیں۔ یہ جسم پر اور دوسرے کپڑوں کے ساتھ چمٹنے لگتا ہے۔ 

 Wash and Wear avavilable at the following link

اعلیٰ کوالٹی واش اینڈ وئیر کی دستیابی

https://aarposh.com/